کابل: افغان طالبان نے کابل حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی رپورٹوں کو بے
بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ اس تناظر میں جاری کردہ ایک بیان میں
کہا گیا ہے کہ طالبان کی سخت پالیسی میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
کابل میں بعض حکام نے گزشتہ روز تھا کہ رواں برس ستمبر سے خلیجی ریاست قطر
کے
دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان کم
از کم دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق
طالبان کے کسی نمائندے نے افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ محمد معصوم ستانکزئی
سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ ان خفیہ رابطوں کو سب سے پہلے برطانوی اخبار
گارڈین نے رپورٹ کیا تھا۔